معیشت کی بحالی کے لیے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے نقصان میں چلنے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی بحالی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں سیکریٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ ہمیں ملکی معیشت کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی آٹو میشن پر کام تیز کیا جائے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں شفافیت لانے کے لیے آٹو میشن ناگزیر ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے چھوٹے اور درمیانی درجے کے قرض دینے کی پالیسی بنائیں، اس سے نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

حکومتی بورڈ ممبران کی مراعات میں کمی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم نے حکومتی بورڈ ممبران کی مراعات میں کمی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے پاور اور گیس سیکٹرز کی اسمارٹ میٹرنگ پر منتقلی کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اس سے لائن لاسز کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے ٹیکس پیئرز جو ملکی برآمدات میں اضافے اور ملکی معیشت میں ویلیو ایڈیشن کے لیے کام کر رہے ہیں وہ ہمارے سروں کا تاج ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسے ٹیکس پیئرز کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی حجم کم کیا جائے گا، ایسے ادارے جن کی ضرورت نہیں انہیں یا تو ضم کر دیا جائے یا پھر بند کر دیا جائے، اس حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے۔

’ایس آئی ایف سی کو مزید مستحکم کیا جائے گا، وزیراعظم‘

انہوں نے کہاکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ملک میں معاشی استحکام کے حوالے سے ایک انتہائی اہم قدم ہے جس کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں، آج صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

شہباز شریف کو ایوان میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل ہے، اس وقت حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج معیشت کی بحالی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟