روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا دورہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سلسلے میں کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد حج زائرین کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کے لیے ممکنہ مقامات کا سروے کرنا ہے۔

سعودی سفیر کی قیادت میں سعودی وفد کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے ملاقات کی۔اس موقع پر امیگریشن، کسٹمز، ایئرپورٹ سمیت مختلف محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) اور اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) حکام بھی موجود تھے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں لاؤنج/ہال/ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاؤنٹرز اور آلات لگا سکیں گے۔

واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ