ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سی بی سی صوفی عبدلحفیظ چاچڑ کی زیر نگرانی جعلسازی کے ذریعے بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا۔
تحقیقات پر پتا چلا کہ بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں بینک عملہ ملوث ہے۔
مزید پڑھیں
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سابق آپریشن منیجر ینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی، شاہین شاہ نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر جعلی واؤچرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں -/132,680,313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کر کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 06/2024 درج کر لیا ہے۔
ایف آئی اے نے فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے ملازم 2 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زعیم اقبال شیخ کی تفتیشی افسر رانا ثنااللہ کو تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔