پنجاب رینجرز کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان اور منشیات برآمد

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رینجرز (پنجاب) نے اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں میں رواں برس بھی کروڑوں روپے کی منشیات اور دیگر ساز و سامان برآمد کیا۔

مزید پڑھیں

تفصیلات کے مطابق، پاکستان رینجرز (پنجاب) نے ملک گیر اینٹی اسمگلنگ آپریشنز میں بھرپور کردار نبھایا اور رواں برس کے دوران بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے اسمگلنگ کے ناسور کی بیخ کنی کا سلسلہ جاری رکھا۔

سال 2024 میں اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق، پاکستانی سرحدی علاقوں کی نگرانی کے دوران پنجاب رینجرز نے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 5 کروڑ 79 لاکھ روپے مالیت کی 41.382 کلوگرام ہیروئین برآمد کر کے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ افغانستان اور ایران سے اسمگل شدہ سامان صوبہ پنجاب بھیجنے کی کوششیں ناکام بنائیں۔ اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اشیائے خور و نوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس، ڈیزل، منشیات سمیت مجموعی طور پر 25 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کر کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کیا۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) مستقبل میں بھی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل