سرکاری گاڑی کے لیےگرانٹ طلب کرنا معمول کی بات ہے، عظمیٰ بخاری

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کی گاڑی  کے ٹائروں کی تبدیلی پر شور مچانے والوں کو جاہل  قرار دے دیا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جاہلوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ سیکیورٹی بنیادوں پر وزیر اعلیٰ کویہی آرمڈ مرسڈیز کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور یہ ایک انتہائی وزنی گاڑی ہوتی ہے، جس کے ٹائر 10 ہزار  کلو میٹر چلنے کے بعد تبدیل کیے جانے ضروری ہوتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ شور مچانے والوں نے خود اپنے دور حکومت میں 3کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے اسی گاڑی کے ٹائر تبدیل کروائے، 2022 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسی گاڑی کے 5 ٹائرز تبدیل کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنی گاڑیوں کی مینٹینس نہیں کرواتے، ٹائر نہیں تبدیل کرواتے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے ٹائر بدلے گئے تو یہ ایک انہونی بات ہوگئی۔ مریم نواز تنخواہ لے رہی ہیں نہ ہی پروٹوکول لے رہی ہیں، نہ ہی کوئی گھر لیا ہے، ان کا تو کسی قسم کا کوئی سرکاری خرچ نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یہ گاڑی لے کر گھر نہیں جا رہی ہیں کہ ان پر تنقید کی جا رہی ہے، یہ وہی گاڑی ہے جو سابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی استعمال کی، پرویز الہٰی نے بھی استعمال کی۔ یہ آرمڈ مرسڈیزہے اور اس کے لیے بھی وزیر اعلیٰ کو استعمال کرنے کے لیے آمادہ کرنا پڑا، وہ یہ بھی استعمال نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں اس پر آمادہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو ایشو بنا رہے ہیں ان سے پوچھا جائے وہ اپنی گاڑیوں کے ٹائر نہیں بدلتے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہ نہیں کہہ سکتے کہ مریم نواز کام نہیں کر رہی، یہ لوگ ایسا بھی نہیں کہہ سکتے کہ وزیر اعلیٰ گھر بیٹھی ہوئی ہے، یہ لوگ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ مریم نواز نیسلے کو نیسپاک کہتی ہے، اس لیے ان کو کہنے کو کچھ نہیں مل رہا اس لیے ایشو بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی کے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ  73 لاکھ روپے طلب کرنے کا انکشاف ہواتھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کے دوران بتایا کہ سرکاری گاڑی کے لیےگرانٹ طلب کرنا معمول کی بات ہے۔ مرسڈیز گاڑی کے ٹائر 10 ہزار کلو میٹر تک چلنے کے بعد بدلنا ضروری ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی