قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے کرپشن کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذلفی بخاری کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔
ذلفی بخاری کو عہدے کے غلط استعمال، اپنی زمین القادر یونیورسٹی کے نام منتقل کرنے پر بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔
ذلفی بخاری کو 9 جنوری کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 458 کنال زمین اپنے نام سے القادر یونیورسٹی کو منتقل کی۔
دوسری جانب ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیب میں بطور گواہ طلب کیا جانا انتقامی ہتھکنڈہ ہے، کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی جو اسلامی تعلیمات کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اس پر انہیں مجرم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہر حربے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔