مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج عرب میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد خلیج عرب میں رکے ہوئے ایک جہاز پر کئی پاکستانی ورکرز پھنس گئے ہیں، جن میں کراچی کے رہائشی سعد محبوب بھی شامل ہیں۔

سعد محبوب کے والد محبوب انور نے حکومت پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا تعلق اختر کالونی کراچی سے ہے اور وہ پرگیس (PERGAS) نامی جہاز پر تعینات ہے۔

مزید پڑھیں: جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

محبوب انور نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر درخواست کی کہ ان کے بیٹے سعد محبوب کو جلد از جلد پاکستان واپس لایا جائے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ خلیج عرب میں کئی جہاز امریکی حملوں کی زد میں آکر نقصان اٹھا چکے ہیں اور پرگیس جہاز پر موجود 4 پاکستانی ورکرز کی جانیں خطرے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز ایرانی جزیرہ کیش کے قریب کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے اور یہ پرسین گلف شپنگ اینڈ میرین ایجنسی کی ملکیت ہے۔ معمول کے مطابق راشن 15 دن بعد پہنچایا جاتا ہے، لیکن جنگ کی وجہ سے خوراک کی فراہمی رک گئی ہے۔

محبوب انور نے بتایا کہ جہاز پر کھانے پینے کا سامان قریباً ختم ہو چکا ہے اور عملہ فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ انٹرنیٹ اور فون سگنلز خراب ہونے کی وجہ سے بیٹے سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا جنوبی تہران و اصفہان پر نیا حملہ، ایران کے میزائل حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک

انہوں نے مزید کہاکہ خلیج عرب میں پھنسے درجنوں جہازوں پر بڑی تعداد میں پاکستانی ورکرز موجود ہیں اور حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ میرے بیٹے سمیت تمام پاکستانیوں کو فوری طور پر وطن واپس لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘