بالی ووڈ اسٹار، جن کو ساتھی اداکار نے سرعام تھپڑ مارے

منگل 19 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

165 سے زیادہ فلموں میں نظر آنے والے بالی ووڈ اداکار گووندا کو اب تک کے بہترین اور ثقافتی لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر کن ہندوستانی اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، وہ اپنی سلیپ اسٹک پرفارمنس اور رقص کی مہارت کے لیے بھی مشہور ہیں۔

ایک وقت تھا جب گووندا کو فلم کے سیٹ پر ایک تجربہ کار اداکار نے فلم کے سیٹ پر دیر سے آنے پر تھپڑ مارا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب بالی ووڈ اداکار گووندا مقبولیت کی بلندیوں پر تھے۔

دوسری جانب آنجہانی اداکار امریش پوری کو ہندوستانی سنیما کے عظیم اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 450 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ نہ صرف اپنی اداکاری کی مہارت بلکہ اپنے کام کے حوالے سے اپنے نظم و ضبط کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔

امریش پوری وقت کی پابندی اور وقت کی قدر کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے کام کی اخلاقیات انڈسٹری میں مشہور تھیں۔

ایک دفعہ امریش پوری اور گووندا ایک ساتھ فلم میں کام کر رہے تھے، فلم کی شوٹنگ صبح 9 بجے شروع ہونا تھی اور امریش پورے وقت پر سیٹ پر پہنچ گئے تھے لیکن گووندا کہیں نظر نہیں آئے۔

گووندا اس دن فلم کے سیٹ پر تقریباً 9 گھنٹے لیٹ پہنچے۔ اس کی وجہ سے امریش پوری کو گووندا کے آنے کا انتظار کرنا پڑا۔

گووندا کے اس قدر زیادہ دیر سے آنے پر امریش پوری کو اس قدر زیادہ غصہ آیا کہ جب گووندا وہاں پہنچے تو انہوں نے بحث شروع کر دی جس کی وجہ سے امریش پوری نے گووندا کو تھپڑ مار دیا۔ امریش پوری کے اس تھپڑ نے گووندا کو اس قدر پریشان کیا کہ انہوں نے دوبارہ کبھی ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا عزم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ