سعودی عرب کی تدبیر، اسرائیلی وزیر خارجہ کو مقدس سرزمین کا دورہ منسوخ کرنا پڑا

بدھ 15 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے کچھ ایسی تدبیر استعمال کی کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کو سعودیہ کی سرزمین پر قدم رکھنے کا اپنا ارادہ منسوخ کرنا پڑا۔ ایلی کوہن کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کرنی تھی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں سعودی عرب پر تنقید کی گئی ہے کہ اس نے مبینہ طورپر اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی معاملات پر غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا جس کے باعث وہ سعودیہ نہیں آسکے۔

وزیر خارجہ ایلی کوہن کو اس ہفتے کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانا تھا جو کہ کسی بھی اسرائیلی وزیر کا سعودیہ کا پہلا دورہ ہوتا۔ اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد سعودی شہر العلا میں کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران جب اسرائیلی وزیر خارجہ کے حفاظتی اقدامات کرنے پر بات چیت کا وقت آیا تو سعودی عرب نے سنجیدگی نہیں دکھائی جس نے وزیر خارجہ ایلی کوہن کو اپنا دورہ منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔

اسرائیل نے یو این ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ذریعے سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کے لیے لابنگ بھی کی تھی تاکہ اس کے وزیر خارجہ کو مذکورہ تقریب میں شرکت کی اجازت مل جائے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے دیگر اسرائیلی شرکا کو بھی اینٹری ویزا جاری کرنے سے گریز کیا۔ ان حضرات کو اقوام متحدہ نے کانفرنس میں مدعو کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی