عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے جنوری میں پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم 60 روز گزرنے کے باوجود ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا پراسیسنگ کا دورانیہ عموماً 7 سے 10 ورکنگ دن ہوتا ہے لیکن ان کے بیٹوں کے کیس میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

جمائمہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی  کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیل کے باہر نعرے لگانے والے خود نہیں چاہتے عمران خان سے ملاقات ہو، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ قاسم اور سلیمان کو نہ صرف پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ انہیں اپنے والد سے فون یا خط کے ذریعے بھی رابطے کی سہولت حاصل نہیں۔ ان کے مطابق دونوں بیٹے 2022 میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے اپنے والد سے نہیں مل سکے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ انسانی بنیادوں پر ان کے بیٹوں کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جائے خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے سے قبل عمران خان کے بیٹوں کی رچرڈ گرینل سے ملاقات، ’یہ سب کیا ہورہا ہے؟‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قاسم خان نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر ان کے اور ان کے بھائی کے ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔ اس سے قبل دسمبر 2025 میں دونوں بھائیوں نے پاکستان آنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا تاہم بعد ازاں ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ انہیں ویزے جاری نہیں کیے جا رہے۔

گزشتہ سال جولائی میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے خبردار کیا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے اور انتشار پھیلانے میں ملوث ہوئے تو انہیں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو

یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کو بتایا تھا کہ دونوں بھائی پی ٹی آئی کے احتجاجی تحریک میں شامل ہوں گے۔

اگست 2025 میں علیمہ خان نے وضاحت کی تھی کہ عمران خان کے بیٹوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) اور ویزا دونوں کے لیے درخواست دی ہے جب کہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا تھا کہ اگر ان کے پاس NICOP ہے تو انہیں ویزا کی کیا ضرورت ہے۔ جس پر علیمہ نے کہا تھا ایک بھائی کا NICOP گم ہو گیا ہے اور دوسرے کو اپنا کارڈ نہیں مل رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا