فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار روپے رجسٹریشن فیس کس نے ختم کی؟

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں دنیا بھر میں مسلمان خصوصی عبادات کے لیے اعتکاف کرتے ہیں، اعتکاف کے لیے بڑی جامع مسجد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

پاکستان میں بعض بڑی جامع مساجد ایسی بھی ہیں جہاں اعتکاف کرنے کے لیے پہلے درخواست دینا پڑتی ہے، اور فائنل لسٹ میں نام آنے کی صورت میں ہی اعتکاف کی اجازت ملتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مشہور فیصل مسجد میں بھی اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کرانا پڑتی ہے۔

رواں برس رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں 300 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے، عموماً جو مساجد سحر و افطار مہیا نہیں کرتی وہ کوئی فیس وغیرہ نہیں لیتی تاہم اس مرتبہ اعتکاف کے لیے فیصل مسجد انتظامیہ نے درخواستوں کے ساتھ 5 ہزار روپے فیس بھی طلب کی تھی۔

رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے احکامات کس نے جاری کیے؟

اب فیصل مسجد سے ملحقہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سعودی صدر ڈاکٹر ھذال حمود العطیبی نے فیصل مسجد انتظامیہ کو اعتکاف کے حوالے سے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دعوۃ اکیڈمی کو رجسٹریشن کے لیے مقررہ 5 ہزار روپے فیس کو فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ترجمان جامعہ کے مطابق صدر جامعہ نے دعوۃ اکیڈمی کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلقہ ایسے امور جن کا تعلق عوام سے ہو اُس کی پیشگی منظوری صدر جامعہ سے لی جائے۔

ترجمان کے مطابق صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العطیبی نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور اعتکاف سے متعلقہ امور میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی