فیصل مسجد اسلام آباد میں محفل شبینہ کا آغاز آج نماز عشا کے بعد ہوگا

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان کی آخری آخری رحمتیں لوٹ لیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں محفل شبینہ کا آغاز آج بروز اتوار نماز عشا کے بعد ہوگا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق محفل شبینہ بعد نماز عشا سے نصف شب تک مسلسل 7 روز جاری رہے گی۔ محفل شبینہ آخری عشرے میں 21 رمضان تا 27 رمضان المبارک جاری رہے گی۔ محفل شبینہ میں تکمیل قرآن 27 ویں شب کو ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام مقابلہ جیتنے والے ملک بھر سے خوبصورت آوازوں والے منتخب حفاظ کرام محفل شبینہ میں اپنے صوبوں کی نمائندگی کریں گے جبکہ دعوۃ اکیڈمی کے حفاظ کرام بھی محفل شبینہ میں خوبصورت آواز میں تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے جنگ نے امریکا کو کمزور کیا، یہ سب اسرائیل کے لیے ہوا: ری پبلیکن رکنِ کانگریس تھامس میسی پھٹ پڑے

کشمیر کے عوام بھی پنجاب طرز کی ترقی اور سہولیات کے خواہاں ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان