امریکا نے تصدیق کی ہے کہ بھارت امریکا میں ہونے والی ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔
جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مختلف سوالوں کے جوابات دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
ڈونلڈ لو سے پاک امریکا تعلقات اور پاکستان میں جمہوریت سے متعلقات سوالات پوچھے گئے۔
ڈونلڈ لو نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے امریکا کی بھارتی دہشتگردی کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ بھارتی حکومت کے اہلکار امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا نے اس معاملے کو بھارت کی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے، کیونکہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے نومبر 2023 میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی حکومت سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث نکلی ہے، جس پر امریکی حکام نے ان کو خبردار بھی کیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ بھارت پر گزشتہ برس یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کیا ہے۔ اس بنیاد پر کینیڈا نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔