کیا گووندا انتہا پسند پارٹی شیو سینا سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں؟

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی اداکار و کامیڈی اسٹار گووندا بھارت کی انتہا پسند پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑںے کے خواہشمند ہیں، اس سے قبل بھی گووندا کانگریس کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کی کوشش کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، لوگوں کی توجہ لوک سبھا پر مرکوز ہوتی جارہی ہے، وہیں بھارتی اداکار گووندا بھی خبروں کی زینت بنتے جارہے ہیں، کیونکہ اس مرتبہ پھر وہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اسٹار گووندا سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ہندو انتہا پسند تنظیم اور سیاسی جماعت شیو سینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

تاہم گووندا سے متعلق یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی، جس میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے انہیں شمال وسطی ممبئی سے لوک سبھا کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی گووندا نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2009 میں شمال ممبئی سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، لیکن اس وقت کانگریس نے گووندا کو بی جے پی کے مخالف اداکار سے طاقت ور نہ سمجھتے ہوئے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

واضح رہے گووندا اپنے اس فیصلے کے باعث بھارت میں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اور عین ممکن ہے کہ شیو سینا ان کو لو سبھا کا ٹکٹ بھی جاری کردے۔

یہ بھی واضح رہے کہ شیو سینا ایک ہندو انتہا پسند جماعت ہے جو مسلم مخالف کارروائیوں اور فسادات میں پیش پیش رہتی ہے، اور ہمیشہ ان ہی امیدواروں کا لوک سبھا کے الیکشن کے لیے انتخاب کرتی ہے جو مسلم مخالف ایجنڈا پر عمل کرتے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp