کیا واٹس ایپ پر بھی انسٹا گرام جیسا امیج ایڈیٹنگ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے؟

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو بہترین سروسز مہیا کی جا سکیں کیونکہ لاکھوں افراد ایک دوسرے سے گفتگو (چیٹ ) کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

ایپ کے بیٹا ورژن میں اے آئی سے متعلق اپ ڈیٹس ، بشمول اسٹیکرز اور چیٹ بوٹ ، بھی شامل کیے گئے ہیں ، لیکن وہ ہر کسی کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ستمبر میں اینڈروئیڈ پالیسی کے مطابق بیٹا ورژن میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے امیج ایڈیٹنگ ٹولز بھی شامل کیے گئے تھے۔

اینڈروئیڈ (وی 2.24.7.13) کے لیے تازہ ترین بیٹا ریلیز میں واٹس ایپ نے فوٹو ایڈیٹر ونڈو کے اندر بیک گراؤنڈ، ری اسٹائل اور توسیع جیسے اختیارات متعارف کرائے ہیں۔

اینڈروئیڈ (وی 2.24.7.13) کے لیے تازہ ترین بیٹا ریلیز میں واٹس ایپ نے فوٹو ایڈیٹر ونڈو کے اندر بیک گراؤنڈ، ری اسٹائل اور توسیع جیسے اختیارات متعارف کرائے ہیں۔

اینڈروئیڈ کے پالیسی بیان کے مطابق نئے فیچرز اس وقت ظاہر ہوں گے جب کوئی صارف اسٹیٹس اپ ڈیٹ پوسٹ کر رہا ہو یا کسی کے ساتھ تصویر شیئر کر رہا ہو۔

واٹس ایپ کی اوپری قطار پر ایک چمکدار آئیکن شامل کیا گیا ہے – جہاں بنیادی ترمیم کے دیگر اختیارات پہلے سے ہی دستیاب تھے۔ ایک بار جب صارف آئیکن پر ٹیپ کرتا ہے تو پس منظر، ری اسٹائل اور توسیع جیسے تین اختیارات ظاہر کرے ہوں گے۔

پس منظر کے ذریعے صارف تصویر کا پس منظر تبدیل کرنے کے لیے متن بھی درج کرسکتا ہے۔ ریسٹائل صارف کو مجموعی تصویر کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور تصویر کے سائز کو بھی بڑا بنانے میں مدد ملے گی۔

لیکن چوں  کہ یہ باضابطہ طور پر ہر صارف کے لیے دستیاب نہیں ہے ، لہٰذا یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا حتمی روپ کیسا ہوگا اور اسے کب جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp