پیرس: ویٹرز کے درمیان دوڑے بغیر ریس جیتنے کا دلچسپ مقابلہ

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر سفید شرٹس، کالی پتلونیں اور ایپرن پہنے 200 مرد و خواتین بیروں کے درمیان پانی کا گلاس، کافی کا کپ اور فرینچ پیسٹری سے مزین ٹرے تھامے ریس کا انعقاد ہوا۔

پیرس کے بیروں کے درمیان یہ مقابلہ 110 سال سے ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کو ’کافی ریس‘ کہا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ آخری بار 2011 میں ہوا تھا جس کے بعد بجٹ مسائل کی وجہ سے اس مقابلے کو بند کردیا گیا تھا۔

تاہم رواں برس پیرس اولمپکس کی وجہ سے پیرس کے حکام نے اس روایتی مقابلے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک بیان میں اقرار کیا کہ تھال میں کوئی شے گرائے بغیر ریکارڈ وقت میں کسٹمر کو آرڈر پیش کرنا بھی ایک کھیل ہے۔

اتوار کو ہونے والے مقابلے میں تقریباً 200 بیروں نے ریس میں حصہ لیا۔ 2 کلومیٹر طویل فاصلے کی اس ریس کو دیکھنے کے لیے  ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔ اس ریس کے قوانین کے مطابق ویٹرز کو دوڑے بغیر ایک گلاس پانی، ایک کپ کافی اور ایک پیسٹری کے ساتھ ٹرے کو متوازن رکھتے ہوئے اور بغیر کچھ گرائے فنش لائن تک پہنچنا تھا۔

اس ریس میں کامیاب ہونے والے ایک مرد اور ایک خاتون ویٹر کو انعام کے طور پر اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ٹکٹس دیے گئے۔ اس کے علاوہ ریس میں ٹاپ پر رہنے والے دیگر ویٹرز کو بھی گفٹ کارڈز دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

مادورو کی گرفتاری کے بعد کیوبا شدید معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پر

پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد، بھارتی میڈیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟