پنجاب کابینہ اجلاس؛ پولیس آفیسر شہر بانو نقوی کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش منظور

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، ایس ڈی پی او گلبرگ، لاہور کو ایک خاتون کی جان بچانے پر قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری دیدی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی ضروری امر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کے چوتھے اجلاس میں گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کے لیے وزارتی کیمٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے صوبائی وزیر خوراک سربراہ جبکہ وزیر خزانہ، زراعت اور اطلاعات اراکین ہوں گے۔

صوبائی کابینہ نے گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس ضمن میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اجناس کی ضروریات کا تعین کرکے کاشت کا فیصلہ کرنا ضروری ہے، فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پتنگ کے دھاتی تار سے بچاؤ کے لیے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے، مسیحی سینیٹری ورکرز کی ہلاکت پر افسوس ہے، غریب کی جان جائے تو محض خبر بنتی ہے، سینیٹری ورکروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔

کابینہ نے مسیحی ملازمین کےلیے ایسٹر کے موقعہ پر تعطیل کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے نقل روکنے کے لیےامتحانی مراکز میں کیمرے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس ضمن میں وزراء، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام کو چیکنگ کی ہدایت کرتے ہوئے وزراء اور اراکین اسمبلی کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

پنجاب کابینہ نے موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس حوالے سے جامع کنٹریکٹ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم اورمحکمہ خوراک کی کموڈٹی فائنانسنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی، صوبائی وزراء، سیکریٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل