زلفی بخاری سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہو گئے

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ‏پارٹی کے وسیع تر مفاد میں سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہو رہا ہوں، اگر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا تو ایک نشست کم  ہو سکتی ہے۔ زلفی بخاری کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد  لاہور ہائیکورٹ نے درخواست بھی نمٹا دی ہے۔

ادھر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ‏عدالت نے دائر اعتراضات ختم کر دیے تھے تاہم اگر درخواست واپس نہ لیتے تو سینیٹ کی 7 نشستوں کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوجانا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp