وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست، اعتراضات عائد

جمعہ 17 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان نے ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جہاں ان کی وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کے عدالتی فیصلہ کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیے ہیں۔

اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے آتے ہی ملک بھر میں روزانہ مقدمات درج ہورہےہیں۔ وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے لہذا ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ملک بھر میں اپنے خلاف درج مقدمات کے ریکارڈ کی فراہمی کا تقاضا کرتے ہوئے عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پولیس کو عدالت کی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی کے کیس میں اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ بھی عمران خان نے چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں پیش ہوجائیں گے لہذا ان کا بیان حلفی تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

تاہم عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کے بائیو میٹرک نہ ہونے سمیت متعدد اعتراضات عائد کیے ہیں۔ دیگر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے اور کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘