پاکستان میں عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ملک میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کے امکانات ظاہر کردیے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی جبکہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 9 اپریل کو ملک میں اکثر مقامات پر موسم صاف رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاند کی عمر 9 اپریل کو 19 سے 20 گھنٹنے ہو جائے گی، اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زیادہ پر محیط ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد بھی سائنسی بنیاد پر 10 اپریل کو عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟