اسلام آباد: ناقص کارکردگی پر 7 ایس ایچ اوز معطل

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسلام آباد کے 7 تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کردیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق معطل ہونے والوں میں تھانہ مارگلہ، رمنا، سنگجانی، نیلور، کورال،لوہی بھیر اور ہمک کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

ایس ایچ او آئی 9 اور کراچی کمپنی کو اچھی کارکردگی پر انعامات دیے گئے۔

باقی تمام ایس ایچ او کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 4 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کی کارکردگی بہتر ہوگی وہی ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام نفری تھانے میں موجود رہے گی جس کو کام ہوگا متعلقہ ڈی پی او کی اجازت سے جائے گا۔

ڈی آئی جی نے ہدایت دی کہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں اور افسران متعلقہ تھانوں کے ناکہ جات پر کنٹرول مضبوط بنائیں۔

انہوں نے وارننگ دی کہ کرپشن اور غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ آئندہ میرٹ پر اور اچھی کارکردگی دکھانے والے ہی ایس ایچ اوز لگ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟