وزیراعظم شہباز شریف کا ججوں کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرانے کا اعلان

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججوں کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ججوں کو جو دھمکی آمیز خطوط موصول ہورہے ہیں، حکومت اس معاملے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

ہائیکورٹ ججوں کے خط کے معاملے پر گیند عدالت کی کورٹ میں ہے

وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے پر گیند اب عدالت کی کورٹ میں ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے جو کمیشن تشکیل دیا گیا تھا اس کے سربراہ نے معذرت کرلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا اور اس پر ایک سماعت بھی ہوچکی ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط آسان نہیں ہوں گی

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مطلع کیاکہ رواں ماہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی آئندہ قسط موصول ہوجائے گی، تاہم اسی کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط آسان نہیں ہوں گی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف سے آئندہ قسط موصول جائے گی، جبکہ نئے پروگرام سے متعلق وزیرخزانہ میٹنگ کریں گے۔

معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے

وزیر اعظم کے مطابق ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، معاشی اعشاریوں میں بہتری اور مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے، معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پی آئی اے نجکاری کے شیڈول پر مکمل عمل درآمد ہوگا

شہبازشریف نے کہا کہ پی آئی اےکی نجکاری کے شیڈول پر مکمل عمل درآمد ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس کے معاملے پر ترک کمپنی کا وفد پاکستان آئےگا۔ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کاکام جاری ہے، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں