پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں، روس پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے روسی بینکوں کو پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی ترغیب دے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں صدر مملکت سے ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے روس کے ساتھ ثقافتی شعبے بالخصوص ٹی وی اور فلمز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے سفیر کو روسی صدر کے لیے دوبارہ منتخب ہونےپر مبارکباد، نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدر پیوٹن کی قیادت میں روس تیز تر معاشی ترقی کرے گا اور عالمی امن کو فروغ حاصل ہوگا۔

صدر مملکت نے ماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے میں 130 معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

روسی سفیر نے کہاکہ روس پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ امور بشمول انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر تعاون کررہے ہیں، روس پاکستان کے ساتھ موجودہ تجارتی حجم کو دو گنا کرنا چاہتا ہے۔

آصف زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات

دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے دونگ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے انسداد دہشتگردی کے شعبہ میں تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

صدر مملکت اور چینی سفیر نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے چینی بھائیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل