چینی سفارتخانے کا دورہ: چینی شہریوں پر حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں نے ترتیب دیا، آصف زرداری

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شانگلہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

آصف زرداری نے کہاکہ غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے، یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا۔

چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانے آمد پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاک چین تعلقات کی مضبوطی دشمن قبول نہیں کر سکتا، صدر مملکت

انہوں نے کہاکہ دشمن یہ قبول نہیں کر سکتا کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔

چینی سفیر کا دہشتگردوں کو پکڑنے کی ضرورت پر زور

چینی سفیر نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز