کوئٹہ: تجاوزات کے نام پر انتظامیہ کا ریلوے تنصیبات کو نقصان، ڈپٹی کمشنر کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کے روز اپنی تاریخ کا انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے نے چمن پھاٹک پر تجاوزات کے نام پر ریلوے پھاٹک، کانٹا گیٹ اور ریلوے ٹریک کو اکھاڑ دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے چمن ٹرین کی حفاظت کے لیے لگائے گئے گیٹ، جنگلے اور کانٹے بھی اکھاڑ لیے گئے۔

ریلوے پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی مشینری قبضے میں لےلی

اس معاملے پر ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی مشینری قبضے میں لےلی۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ کو نہ تو اعتماد میں لیا اور نہ ہی آگاہ کیا گیا، حکام کے مطابق کارروائی سے ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ڈی ایس ریلوے نے کارروائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے کے عملے کے خلاف ریلوے پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں ریلوے پھاٹک گرانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp