ریلوے حکام نے عیدالفطر کے لیے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ عیدالفطر کے حوالے سےکراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں اندرون ملک کے لیے شیڈول ہیں۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین آج شام 6 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 اپریل کو لاہور کے لیے رات 9 بجے روانہ ہوگی۔ پہلی اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں۔
مزید پڑھیں
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پہلی اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب کے لیے عید اسپیشل ٹرین آج چلائی جا رہی ہے۔
عید اسپیشل ٹرین آج کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ 11 بوگیوں پر مشتمل ٹرین آج صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹرین میں ساڑھے 8 سو سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ مسافروں کے سہولت کے پیش نظر ایڈوانس بکنگ اس وقت جاری ہے۔
حکام کہنا ہے کہ عید اسپیشل ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور سے ہوتے ہوئے کل راولپنڈی پہنچے گی۔