وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا اہم دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پیر کی رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے 3 روزہ دورۂ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔

دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے وزیر اعظم کو ان کے کابینہ کے اراکین سمیت افطار ڈنر بھی دیا گیا۔

افطار ڈنر کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں  دونوں جانب سے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام عالمی و علاقائی خصوصاً مسئلہ فلسطین، غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم اقتصادی، معاشی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی