سعودیہ کا پاکستان میں ڈپازٹس بڑھاکر 5 ارب ڈالر کرنے اور مختلف شعبوں میں 21ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے دورہ سعودیہ عرب کیساتھ ہی اس دورے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مملکت سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او محمد القحطانی کا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے  پرعمل درآمد تیز کردیا ہے۔

محمد القحطانی کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا

محمد القحطانی کے مطابق سعودی عرب، اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈپازٹس کی گئی رقم کی مالیت 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالر کرےگا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرےگا۔

محمد القحطانی کے مطابق سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کاحصہ ہیں۔

پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری

سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہا ہے. اس منصوبےکے تحت تانبےکی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

محمد القحطانی کے مطابق سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تاریخی سنگ میل

محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کوپاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز