اداکارہ صرحا اصغر کو ’فلرز‘ کروانے کا مشورہ کس نے دیا؟

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ  انہیں ایک سینئر اداکارہ کی جانب سے فلرز کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اداکارہ صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وہ ایک شوٹ پر موجود تھیں، وہ شوٹنگ سے فارغ ہو کر سیٹ سے باہر آئیں تو ایک سینئر اداکارہ ان سے بات کرنے آ گئیں، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے میرے متعدد ڈرامے دیکھ رکھے ہیں۔

صرحا نے کہا کہ اس وقت میرے ذہن میں آیا کہ یہ میرے ڈراموں یا اداکاری کی تعریف کریں گی مگر انہوں نے پہلی بار بات کرتے ہوئے مجھے مشورہ دے ڈالا کہ مجھے اپنے چہرے پر ’فلزر‘ کروالینے چاہئیں، میرے ماتھے پر بہت جھریاں آتی ہیں۔ صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ میں نے اُن اداکارہ کو جواب میں کہا کہ میں ’فلرز’ نہیں کرواؤں گی۔

صرحا اصغر نے مذکورہ اداکارہ کا نام تو نہیں بتایا مگر اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں مشورہ دینے والی اداکارہ نے خود بھی فلرز کروا رکھے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 

اداکارہ کے انکشاف کے بعد صارفین کا کہنا تھا کہ ان کو فلرز کرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ اب بھی بہت خوبصورت ہیں اور انہیں آرٹیفیشل چیزوں کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں عمر لالا سے شادی کی تھی اور نومبر 2022 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟