نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز: پاکستان ٹیم کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسی

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے والے عماد وسیم اور محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن ٹیم نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم ( کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ حارث رؤف کو انجری کی وجہ سے شامل نہیں گیا تاہم محمد نواز کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ 5 کھلاڑی حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر ریزرو کیٹیگری میں شامل ہیں۔

سینئر ٹیم مینیجر وہاب ریاض نے بتایا کہ ہم نے ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، ہم لڑکوں سے بات کرچکے ہیں، ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کھیلیں گے، عثمان خان کی گزشتہ 2، 3 سال سے اچھی کارکردگی رہی ہے، اس لیے وہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، چاہتے ہیں پاکستان اچھا کھیلے، ہم رہیں یا نہ رہیں لیکن اچھی ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp