سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے، وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس کے بعد ملک کی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی آئی۔ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہیے۔

بدھ کو اپنے حلقہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں وفاقی کابینہ میں کم عمر ترین وزیر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے روزمرہ کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نظام کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمیں پارٹی نے ہمیشہ عزت دی ہے، پارٹی کے دروازے ہمارے حلقہ کے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے، سعودی عرب کے ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے، سعودی میڈیا نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو خصوصی کوریج دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے، ہمارا ملک پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنا چاہتی ہے جبکہ نجکاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی