قومی کرکٹ ٹیم سابق وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد رضوان ان سے بہتر وکٹ کیپر اور بلے باز ہیں۔
مزید پڑھیں
جیو نیوز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد رضوان تواتر سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، اسی وجہ سے ان کے کھیل میں بتدریج بہتری آئی ہے اور اب وہ ایک بہتر وکٹ کیپر اور بلے باز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہو تو اس میں خوداعتمادی بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے مسلسل کرکٹ کھیلی تو اس وقت میری کارکردگی بھی بہتر رہی، اب رضوان مسلسل کھیل رہے، اسی لیے وہ مزید بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
مستقبل میں اعظم خان، حسیب اللہ یا محمد حارث میں سے کون قومی ٹیم کا وکٹ کیپر ہوسکتا ہے، اس حوالے سے سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کون سا نوجوان کتنی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا ہے اور اسے کی کارکردگی کیسی رہتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں مختلف انداز کے آل رآنڈرز ہیں، عماد کا انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ زیادہ ہے تو شاداب خان نے بھی فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، آپ کسی ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دے سکتے کیونکہ دونوں آل رآنڈرز اس وقت بہتر پرفارم کر رہے ہیں۔