ننھے وی لاگر شیراز کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے معصومانہ وی لاگنگ اسٹائل کے باعث شہرت حاصل کرنے والے شیراز  کے پوری دنیا میں خوب چرچے ہورہے ہیں۔ گلگت بلتستان سے اپنی ڈیلی وی لاگنگ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے محمد شیراز کو ان کے معصومانہ انداز کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں، اس ویڈیو میں شیراز سے سوال کیا گیا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی کون سا ہے؟ جس کے جواب میں شیراز نے فاسٹ بالر شعیب اختر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔

شیراز نے کہا کہ ’شعیب اختر بہت خطرناک اور اچھی باؤلنگ کرتے ہیں‘۔

واضح رہے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ وی لاگر محمد شیراز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں، شیراز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’شیرازی ولیج وی لاگز‘ کے عنوان سے دلکش ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

مختصر وقت میں شیراز نے یوٹیوب کا سلور پلے بٹن حاصل کیا اور ان کے چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔ شیراز نے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔

 اس سے قبل محمد شیراز نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی جس میں وہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کا گلہ کررہے تھے، تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج کی جانب سے ان کو جدید وی لاگنگ آلات اور انٹرنیٹ ڈیوائس تحفہ میں دی گئی، جس پر محمد شیراز خوشی سے نہال ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فِلنگ اور امپلانٹس کا دور ختم ہونے والا ہے؟ سائنسدان انسانی دانت دوبارہ اگانے کے نزدیک

پیٹرولیم ڈیلرز کی یومیہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کا خیرمقدم

’ورلڈ پیس فورم‘ میں پاکستان کی سفارت کاری کو خراج تحسین، مشاہد حسین نے نئے عالمی نظام کی ضرورت پر زور دیدیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل آج سے شروع، کن ایام میں قیمتیں برقرار رہیں گی؟

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کی درآمد سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

ویڈیو

کینیڈا کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف، 45 ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں