عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال یہ 3.5 فیصد تک پہنچ جائےگی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران مہنگائی 24.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے مالی سال کے دوران مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں بیروزگاری 8 فیصد جبکہ آئندہ سال 7.5 فیصد رہے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان نے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارے کے نمائندوں سے مذاکرات کے لیے اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔