ملکی صحافت پر اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ہے، عارف حمید بھٹی

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ جب تک ججوں اور جرنیلوں سمیت صحافیوں کا بھی احتساب نہیں کیا جاتا ملک میں بہتری نہیں آسکتی، اس وقت ملک میں صحافت صفر ہوچکی اور اسٹیبلشمنٹ کا اس پر مکمل قبضہ ہے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت صحافت کا یہ حال ہے کہ ایک ایک ٹکر پر بھی چینلز مالکان اور صحافیوں کی کھنچائی ہوتی ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہاکہ 90 فیصد صحافی سیاسی جماعتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہونے والا چارٹر آف ڈیموکریسی بھی ایک دھوکہ تھا، ہر سیاستدان عوام کی مرضی کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے کے لیے چاپلوسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت ماضی کی کسی بھی حکومت نے احتساب کے بجائے انتقام ہی لیا ہے۔

عثمان بزدار کو پنجاب کی باگ ڈور دینا عمران خان حکومت کا سیاہ باب ہے

عارف حمید بھٹی نے کہاکہ عثمان بزدار جیسے کرپٹ آدمی کے ہاتھ میں پنجاب کی باگ ڈور دینا بھی عمران حکومت کا سیاہ باب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کال کوٹھری میں جانے سے ڈر لگتا ہے لیکن سچ بولنا ہم پر فرض ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہاکہ مؤرخ لکھے گا کہ آج کا پاکستان خوف کی وجہ سے زبان بندی کا شکار تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی