پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1700 روپے کمی کے بعد 250200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1458 روپے کمی کے بعد 214506 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 196631 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 17 ڈالر کمی کے بعد 2395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔