2 مخالف ممالک امریکا اور ایران کے سفیروں کی ایک وقت میں دفترخارجہ آمد

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران 2 مخالف ممالک کے سفیر ایک ہی وقت میں پاکستان کے دفتر خارجہ پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جبکہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی وفد کے ساتھ دفتر خارجہ آئے۔

دونوں مخالف ممالک کے سفیروں کی دفتر خارجہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں شیڈول تھیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ’امریکی سفیر نے پاک امریکا تعلقات، آئی ایم ایف، پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی‘۔

ذرائع نے بتایا کہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایڈیشنل سیکریٹری رحیم حیات قریشی سے ملاقات کی ہے۔

رحیم حیات قریشی ایڈیشنل سیکریٹری برائے مغربی ایشیا، یورپ، افغانستان و ترکیہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے سفیر ایک ہی وقت میں دفتر خارجہ موجود رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟