ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں محکمہ کسٹم کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے سگو تھانہ درابن کی حدود میں پیش آیا جس کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکار کوئٹہ روڈ پر ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

مرنے والوں میں انٹیلی جنس آفیسر اسلم خان، حوالدار عنایت اللہ خان، حوالدار اکبر زمان، سپاہی افتخار عالم اور سپاہی شہاب علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 5 سالہ راہ گیر بچی بھی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاشوں و زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور سگو کے قریب جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے۔ تاہم ان کی تعداد کے حوالے سے پتا نہیں چل رہا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس نے جھاڑیوں کے اندر سے گولیوں کے خول برآمد کیے ہیں۔

محکمہ کسٹم نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کسٹم ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟