ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، 2 کسٹم اہلکار جاں بحق

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر 3 روز کے دوران دوسرا حملہ ہوا ہے، تازہ ترین حملے میں 2 کسٹم اہلکار جاں بحق جبکہ راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے میں یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جن کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، دوسری جانب زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تین روز قبل کوئٹہ ڈی آئی خان روڈ پر بھی کسٹم ٹیم پر فائرنگ ہوئی تھی۔ جس میں 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، تاہم ابھی تک پولیس کو حملہ آوروں تک پہنچنے میں کوئی خاص کامیابی نہیں ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں