حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے استعفیٰ دیدیا

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل اہرون ہلیوا نے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ وہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ دیگر فوجی افسران کے لیے بھی حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس نے 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

دوسری جانب حماس کے اس آپریشن کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی جاری ہے، اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 35 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی گئی تھی تاہم اسرائیل اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

پنجاب میں ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا، مریم نواز کا ناجائز قبضوں کے خلاف سخت ایکشن

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح