ایرانی صدر کا دورہ، کراچی میں 23 اپریل کے لیے ٹریفک پلان جاری

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے موقع پر منگل کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کراچی نے بتایا ہے کہ 23 اپریل كو سہہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک بوجہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا کچھ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ شاہراہ فیصل ایئرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ (ضیاالدین برج، للی برج) للی لائٹ سگنل سے جانب شاہین کمپلیکس کھجور چوک تک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ شاہراہ قائدین گرو مندر سے لے کر شارہ فیصل تک دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوں گے۔

ٹریفک پلان میں بتایا گیا ہے کہ ایم اے جناح روڈ گرو مندر سے لے کر گارڈن چوک تک (اماں ٹاور) دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند ہوں گے۔

متبادلہ راستے کون سے ہوں گے؟

ترجمان نے متبادل راستوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ وہ مسافر جو ڈیفنس کلفٹن سے ایئرپورٹ کی طرف جانا چاہتے ہیں وہ ڈیفنس کلفٹن سے براستہ قیوم آباد برج (امتیاز اسٹور) سے ہوتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا، بروکس چورنگی، سنگر چورنگی، مرتضیٰ چورنگی، داؤد چورنگی سے بائیں جانب مڑتے ہوئے قائد آباد سے پھر بائیں جانب ہوتے ہوئے مین نیشنل ہائی وے سے ملیر ہالٹ مادام اپارٹمنٹس سے ہوتے ہوئے جناح ٹرمینل جناح ایئرپورٹ جاسکتے ہیں۔

وہ مسافر جوآ ئی آئی چندریگڑ روڈ، ٹاور کیماڑی ویسٹ سے ایئرپورٹ جانا چاہتے ہیں وہ براستہ ماڑی پور روڈ، لیاری ایکسپریس وے، کواستعمال کرتے ہوئے سہراب گوٹھ سے ہوتے ہوئے براستہ سپر ہائی وے ملیر کینٹ 6 نمبر چیک پوسٹ و ماڈل کالونی قبرستان سے ہوتے ہوئے جناح ٹرمینل و ایئرپورٹ جاسکتے ہیں۔

جو مسافر ایئرپورٹ سے سینٹرل ویسٹ اور صدر جانا چاہتے ہیں وہ جناح آؤٹ سگنل سے بائیں جانب مڑتے ہوئے ماڈل کالونی قبرستان سے بائیں جانب اور پھر بائیں جانب سے مڑتے ہوئے جناح ایوینیو سے گیٹ نمبر 6 براستہ صفورہ چورنگی اپنی منزل مقصود تک جاسکتے ہیں۔

جناح اسپتال، کارڈیو (این آئی سی وی ڈی) جانے والے حضرات ڈیفنس قیوم آباد فلائی اوور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے چوہدری خلیق الزماں روڈ للی لائٹ سگنل کینٹ اسٹیشن سے ہوتے ہوئے جناح اسپتال جاسکتے ہیں۔

کورنگی سے آنے والے حضرات کورنگی روڈ کالا پل سے بائیں جانب مڑتے ہوئے نیوی ہائٹس مزار سے ہوتے ہوئے جناح اسپتال و کینٹ اسٹیشن جاسکتے ہیں۔

ضلع سینٹرل اور ویسٹ سے آنے والے حضرات براستہ ماڑی پور، کوینز روڈ، مائی کلاچی روڈ، بورڈ بیسن، سب مرین انڈر پاس سے بائیں جانب مڑتے ہوئے چوہدری خلیق الزماں روڈ بچہ پارٹی للی لائٹ سگنل سے دائیں جانب مڑتے ہوئے جناح اسپتال و کینٹ اسٹیشن جاسکتے ہیں۔

برائے صدر

گرو مندر سے نمائش جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔ اس لیے بزنس ریکارڈر روڈ جانب لسبیلہ چوک سے بائیں جانب مڑتے ہوئے نشتر روڈ سے البیلا سگنل لو لائن (مزار سگنل) سے رام سوامی سے بائیں جانب مڑتے ہوئے سول اسپتال وٹاور کی طرف جاسکتے ہیں۔

وہ حضرات جو جامع کلاتھ سے نمائش جانا چاہتے ہیں وہ متبادل راستہ عید گاہ چوک سے گارڈن چوک (گل پلازہ) سے بائیں جانب مڑتے ہوئے آغا خان سوئم روڈ مکی مسجد اور چڑیا گھر سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک جاسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ مسافروں سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp