’ایرانی صدر کا استقبال میرے لیے اعزاز ہے‘، صدر مملکت آصف زرداری

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری نے پیر کو کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا ایوان صدر پہنچنے پر استقبال کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا، ہم نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مکالمے اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp