اسمارٹ فون صارفین ہو جائیں اب ہوشیار

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپر سیکیورٹی کی جانب سے شائع کیے جانے والی بلاگ پوسٹ کے مطابق سائبر مجرمان صارفین سے نجی معلومات نکلوانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں۔ڈیپ فیکس نامی یہ کلون ٹیکنالوجی صارفین کے دوستوں، رشتہ داروں اور یہاں تک کے کسٹمر سروس نمائندگان کی آوازوں کی نقل بنا کر کام کرتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کیے جانے والی جعلسازیاں آواز کی نقل اور سوشل انجینئرنگ پر مشتمل دو مراحل میں کی جاتی ہیں۔پہلے جعلساز ہدف کے احباب کی آواز کے نمونے اکٹھا کرتے ہیں اور پھر اے آئی وائس کلوننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

نقلی آواز تیار ہونے کے بعد جعلساز حملے کے دوسرے حصے پر عمل کرتے ہیں۔ جعلساز ہدف کو کال کرتے ہیں اور تیار کی گئی آواز کو استعمال کرتے ہوئے بھروسہ قائم کرتے ہیں۔

جعلساز ہدف کو فون کر کے خود کو ان کا جاننے والا بتاتے ہوئے خاندان میں کسی کے ساتھ معاشی مسائل کے متعلق بتاتے ہیں اور فوری مالی مدد کی درخواست کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟