پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر گورنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے پیر کے روز الیکشن کمیشن اور گورنر پختونخوا غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوئے آج 61 دن پورے ہو چکے ہیں آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہیں لیکن ابھی تک صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا پیسے نہ ہونے اور مردم شماری کا بہانہ بنا کر انتخابات میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔
گورنر عام انتخابات کی تاریخ نہ دے کر سپرئم کورٹ کے حکم کی توہین کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر نے کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے کے پی الیکشن کے لیے 28 مئی کی تاریخ دی ہے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انہیں باضابطہ طور پر کوئی تاریخ تجویز نہیں کی گئی۔