ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے جنوبی افریقہ ٹیم کا اعلان، کپتان بھی تبدیل

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ایڈن مارکرم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

جون سے امریکا اور کیریبین میں شروع ہونے والے عالمی میلے کے لیے جنوبی افریقہ ٹیم میں کپتان مارکرم کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوٹ نائل بارٹ مین، جیرالڈ کورٹرزی، کوئنٹن ڈی کاک، بی جورن فارچیون، رضا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینریک کلاسین، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینرک نوکیا، کگیسو رباڈا، ریان ریککلٹن، تبریز شمسی اور ٹرسٹن اسٹبس شامل ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت کرنے والے ٹیمبا باووما کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ناندرے برگر اور لُنگی نگیڈی کو بطور ٹریولنگ ریزرو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم کا اعلان ایک منفرد انداز میں کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی۔ جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ جرسیوں کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اور اب آئی سی سی نے میچوں کے لیے امریکا میں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس سمیت 3 وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘