وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ کو سیاسی و عوامی امور کا مشیر مقرر کردیا ہے۔
وزیراعظم نے رانا ثنااللہ کو مشیر مقرر کرنے کی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوائی تھی جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔
وزیراعظم نے رانا ثناء اللہ کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔۔۔
وزیراعظم نے رانا ثناء اللہ کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔۔۔بریکنگ عامر الیاس رانا
رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کرنے کی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوادی گئی
صدرمملکت کی منظوری…— Aamir Ilyas Rana (@RanaAamirilyas) April 30, 2024
اب صدرمملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن رانا ثنااللہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
رانا ثنااللہ وزیراعظم کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا کام کریں گے۔ اور ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔
واضح رہے کہ رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما ہیں، وہ گزشتہ اتحادی حکومت میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔
رانا ثنااللہ کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے اپنی ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ میرے حلقے کے عوام کی اکثریت نے مجھے مینڈیٹ نہیں دیا جسے تسلیم کرتا ہوں۔