بلوچستان کے علاقے دکی میں 2 دھماکوں میں ایک شہری ہلاک، متعدد زخمی

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے دکی میں پے در پے 2 دھماکوں میں ایک شہری ہلاک جبکہ سیکیورٹی اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس سے حاصل کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے دکی کے وسطی علاقے گل منڈی میں ہوئے ہیں، جہاں کوئلے سے لدا ٹرک بارودی سرنگ سے گزررہا تھا جس کے نتیجے میں یکے بعد دیگے 2 دھماکے ہوئے، پہلے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دوسرا دھماکا جان لیوا ثابت ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، دھماکے میں جانبر نہ ہونے والے شخص سمیت تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی