بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ’را‘ ملوث ہے، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، دہشتگرد جہاں پل رہے ہیں وہاں جا کر نشانہ بنائیں گے۔ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ نے کہاکہ مستونگ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے، پہلی بار ایسا ہوا کہ میلادالنبیؐ کے جلوس کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ زخمیوں کے علاج کا بیڑا پاک فوج نے اٹھایا ہوا ہے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر زخمیوں کا بہتر علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی بھائیوں کے مقدس خون کا ضرور حساب لیں گے اور پاک سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشتگروں کے خلاف مل کر لڑیں گے، ہمیں سب معلوم ہے کون کہاں سے یہ کرا رہا ہے، حکومت کی دہشتگروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ دہشتگروں کو یہاں کون سپانسر کر رہا ہے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں جشن عید میلادالنبیؐ کے جلوس پر خود کش دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 55 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگو کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں