چین کے حامی امیدوار سولومن جزائر کے وزیر اعظم منتخب

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سولومن جزائر میں چین کے حامی وزیر اعظم یرمیاہ منیل وزیر اعظم منتخب ہوگئے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک چین کا قریبی اتحادی رہے گا۔ یرمیاہ منیل نے جمعرات کو وزیر اعظم کا ووٹ حاصل کیا، اور اپنے حریف میتھیو ویل کو 13 ووٹوں سے شکست دی۔

سابق وزیر اعظم مناسے سوگاورے کی جگہ لینے والے یرمیاہ منیل مغرب کے سخت ناقدین مانے جاتے ہیں، مسٹر منیل اس وقت وزیر خارجہ تھے جب 2019 میں سولومن نے تائیوان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی سفارتی شناخت چین کے ساتھ جوڑنے کا انتخاب کیا تھا۔

انہوں نے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ وہ چین کے ساتھ ملک کے قریبی تعلقات کو جاری رکھیں گے، جبکہ ان کے ناقدین کا یہ ماننا ہے کہ منتخب وزیر اعظم روایتی مغربی شراکت داروں کے ساتھ کم تصادم والی پالیسی کو اپنائیں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے یرمیاہ منیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ آسٹریلیا اور سولومن جزائر قریبی دوست ہیں اور ہمارا مستقبل آپس میں جڑا ہوا ہے۔

واضح رہے سولومن کے سابق وزیر اعظم مناسے سوگاورے ان انتخابات میں نئے منتخب شدہ وزیر اعظم یرمیاہ منیل کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

سیکڑوں جزیروں پر مشتمل اس غریب ملک میں تقریباً 7لاکھ لوگ آباد ہیں۔ 80فیصد سے زیادہ لوگ دارالحکومت ہونایرا سے باہر رہتے ہیں اور انہیں بجلی، اسکول، اسپتالوں اور ماس ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی ضروریات تک آسان رسائی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟