پاسپورٹ پر ٹمپرنگ، نائیجریا سے آنے والا مسافر گرفتار

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر نائیجریا سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ حامد سفیر نامی مسافر بین الااقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کا اصل نام قیصر شہباز ہے اور تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے، ملزم نے حامد سفیر کے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کرکے اپنی تصویر لگا رکھی تھی۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق مذکورہ پاسپورٹ پر بارسلونا کی جعلی اسٹمپ بھی لگی ہوئی تھی، مذکورہ پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اپنے پاسپورٹ پر پاکستان سے یو اے ای گیا پھر ٹمپرڈ پاسپورٹ پر یو اے ای سے اسپین جانے کی کوشش کی۔

ملزم نے ایجنٹ سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے جیت لیا، سیلیبریٹیز الیون کو شکست

سونا امریکی بانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ریزرو اثاثہ بن گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ایک سال میں کتنے افراد بینکنگ نظام کا حصہ بنے، حیران کن اعدادوشمار

طالبان حکومت سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز کی بین الاقوامی میدانوں میں شاندار واپسی

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول، 140 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے

ویڈیو

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے سے کیوں روکا؟

ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا، مستقبل میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز شامل کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی